لیہ (صبح پا کستان ) ضلع لیہ کی عوام کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فوجی فاونڈیشن کی طرف سے لیہ کیمپس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے, فوجی فاونڈیشن سکول لیہ کیمپس بائی پاس روڈ پر باقاعدہ طور پر اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر چکا ہے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد سلیم انصر پرنسپل ادارہ نے میڈیا کو بتایا کہ زیر تعلیم طلبا وطالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت بھی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول میں پلے گروپ تا ہشتم کے طلبا وطالبات کو انتہائی اعلی معیار تعلیم ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم فوجی فاونڈیشن سکول لیہ کیمپس میں ملے گی, شہیدوں کے بچوں کو مفت تعلیم سہولیات فراہم کی جائیں گی افواج پاکستان کے ریٹائرڈ وحاضر سروس ملازمین کے بچوں کو مفت تعلیم دی جائے گی, انہوں نے میڈیا نمائندگان کو یقین دلایا کہ فوجی فاونڈیشن سکول میں تعلیمی معیار کو بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی,