لیہ(صبح پا کستان )پاکستان تحریک انصاف،پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع لیہ کی دو قومی 5صوبائی نشستوں پر ٹکٹیں جاری کردیں ،سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداواربہادر احمد خان ،سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شہاب الدین خان سہیڑ تحریک انصاف کی ٹکٹوں سے محروم ،آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان ،پاکستان تحریک انصاف کو جائن کرنے والے سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بہادر احمد خان سہیڑ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان سیہڑ،ضلعی صدر تحریک انصاف بشارت رندھاوا اور ان کے پورے گروپ کو پاکستان تحریک انصاف نے جاری ٹکٹیں واپس لیکر سابق ایم پی اے تحریک انصاف عبدالمجید خان نیازی اور اس کے پورے گروپ کو ٹکٹیں جاری کردیں،تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے مطابق این اے 187کیلئے سابق وفاقی وزیر بہادر احمد خان سہیڑ کی بجائے سابق ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی،این اے 187پرسابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ کو ٹکٹ جاری کردی گئی جبکہ پانچ صوبائی نشستوں پی پی 280پر مسلم لیگ کو چھوڑ کرجانے والے چوہدری اطہر مقبول،پی پی 281پر پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے والے سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شہاب الدین خان سہیڑ کی بجائے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم سامٹیہ،پی پی 282پر ضلعی صدر پی ٹی آئی بشارت رندھاوا کی بجائے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنے والے قیصر خان مگسی،پی پی 283پر پیپلز پارٹی کو خیر باد کہنے والے سجاد حسین المعروف سجن خان تنگوانی،پی پی 284پر مسلم لیگ ن کی خیر باد کہنے والے ملک غلام حیدر کی بیوی سعیدہ بیگم کو ٹکٹیں جاری کردی گئی ہیں۔ٹکٹوں کے فیصلے کے بعد ضلعی صدر تحریک انصاف بشارت رندھاوا،سابق وفاقی وزیر بہادر احمد خان سہیڑ،سابق ڈپٹی پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی شہاب الدین خان سہیڑ نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا سہیڑ خاندان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی کو جائن کرنے کیلئے اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا لیکن گرین سگنل نہ ملا اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ضلع لیہ کی دو قومی اور پانچ صوبائی نشستوں پر اپنے امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان کردیا جس کے مطابق این اے 187پر مسلم لیگ ق کو خیر باد کہنے والے سابق ایم پی اے چوہدری الطاف حسین،این اے 187پر ملک محمد رمضان بھلر کو ٹکٹ جاری کئے جبکہ 5صوبائی نشستوں پی پی 280پر چوہدری انعام الحق ،پی پی 281پر ملک ریاض حسین سامٹیہ،پی پی 282پر مہر ناصر رشید سمرا،پی پی 283پر سید فضل حسین شاہ ،پی پی284پر مہر یاسر وسیم سمرا کو ٹکٹ جاری کئے گئے۔