لیہ( صبح پا کستان) ہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدرعنائت اللہ کاشف ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شیخ محمدنصراللہ ایڈووکیٹ، دیگرعہدیداران اشفاق خان لنگاہ ایڈووکیٹ، سعدیہ شیخ ایڈووکیٹ سجادانورگھمن ایڈووکیٹ ، سبحان خان ایڈووکیٹ اورشیخ مجیب اللہ ایڈووکیٹ نے بانی وامیرشادی آسان کروتحریک محمدصدیق پرہارسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی شرح طلاق کوقابوکرنے کے لیے شادیوں کے اخراجات پرکنٹرول ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ شادیاں کرتے وقت بھاری بھرکم جہیزکامطالبہ کیاجاتاہے۔مطلوبہ جہیزنہ لانے پرجہیزکم لانے کے طعنے دیے جاتے ہیں۔گھروں میں اسی وجہ سے کشیدگی رہتی ہے اورنوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔انہوں نے بانی وامیرشادی آسان کروتحریک محمدصدیق پرہارسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت کے گھریلوسامان کے علاوہ بھاری بھرکم جہیزمانگنے اوردینے پرسختی سے پابندی ہونی چاہیے۔صدرہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن عنائت اللہ کاشف ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شیخ محمدنصراللہ ایڈووکیٹ اوردیگرعہدیداران نے شادی آسان کروتحریک کی بھرپورحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جہیزکی مقدارکم سے کم کرنے سے شادیوں کے اخراجات میں کمی آجائے گی جس سے شادیاں آسان ہوجائیں گی۔