لیہ(صبح پا کستان ) پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج 10 مئی چار بجے میلاد گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے میلاد گراؤنڈ کا دورہ کیا اس مو قع پر سابق وزیر اعظم پاکستان ،سینئروائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے میلاد گراؤنڈ لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو شہید نے ملک کو آئین دیا،بھٹو کے سپاہی یوسف رضا نے اصل شکل میں آئین کو بحال کیا اسی لئے ادارہ سے لڑائی نہیں بلکہ اپنی نااہلی کی بعد نفل پڑھے اور دومنٹ میں گھر چلا گیا مگر بھٹو شہید کے جوڈیشل مرڈر کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے ہمیں پوری امید ہے کہ اس کا فیصلہ عدالتی قتل کی صورت مین آئے گا ،انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ لیہ کے بعد مسلم لیگ ن ملتان میں جلسہ کرنے آئے گی اور کچھ انتظامی بنیاد پر یونٹ کا اعلان کرے گی مگر پیپلز پارٹی واضع کرنا چاہتی ہے کہ جنوبی پنجاب عوام انگریزوں کے غلام نہیں ہیں خطہ کی الگ صوبہ کی ڈیمانڈ ہے اور اس سے کم پر ہرگز کمپرومائز نہ ہوگا ،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ صوبہ بنانے والے ایک ہفتہ بعد ہی پی ٹی آئی میں ضم ہوگئے کیا صوبہ بنا لیا ہرگز نہیں کیونکہ یہ پیپلز پارٹی کا ٹاسک ہے کیونکہ عوامی حکومت نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ کے مقام کیلئے پارلیمنٹ ،سینٹ میں بل پاس کریا اور اس کی دستاویزات پارلیمنٹ میں موجود ہے ایک سول کے جواب میں کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب یا بہاولپور کے سوالات لڑانے والے ہیں خطہ کی محرومیوں کا تقاضا ہے کہ الگ صوبہ ہوگا تو ہائی کورٹ،ہماری اپنی ،صوبائی اسمبلی اپنی ہوگی ہم اپنے وسائل اپنی مشکلات کے خاتمے کیلئے صرف کریں گے،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی روٹی ،کپڑا،مکان کے نعرہ پر یقین رکھتی ہے 70لاکھ خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ ہورہا ہے پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کو مزید وسعت دیگی جس سے عام گھروں کی مشکلات کم ہونگی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والے مفاد پرست تھے انہیں کہیں بھی عزت نہیں ملے گی 10مئی کے لیہ جلسہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کا بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا جو جنوبی پنجاب کی سیاست کا رخ بدل دے گا لیہ کی زمین زرخیز ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب مزدور کسان اقلیتوں کے تحفظ کی بات کی ہے پیپلز پارٹی کے کارکن نے ملک جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،اس موقع پر صوبائی صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا کہ 31مئی کے بعد نقلی شیر اپنے لیڈروں سمیت بھاگ جائیں گے اور پی ٹی آئی میں جانے والے مت بھولیں کہ قوم انکے کردار سے ناواقف ہے عوام ایسے ابن الوقتوں کواپنے ووٹ کے ذریعے سے انجام تک پہنچائیں گے اور پبلک پی ٹی آئی میں نہیں گئی اگر گئی ہوتی تو لودھراں الیکشن کا یہ نتیجہ نہ ہوتا کہ بائی الیکشن نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا بائی بائی الیکشن تھا انہوں نے کہا کہ جس سیاسی شخصیات نے پارٹیاں تبدیل کی ہیں دراصل انہوں نے اندر کے کھوکھلے پن کا اظہار کیا ہے پی ٹی آئی صوبہ محاذ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر رحیم یار خان سے ایک بھی سیٹ حاصل کرسکے تو وہ آئندہ سیاست نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ اگر مسلم لیگ کا مقابلہ پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے نہیں بلکہ خلائی مخلوق سے ہے تو وہ انہیں نہیں چھوڑے گی اور پھر سیاست 31مئی کے بعد تو اوپن ہوجائے گی پھر مسلم لیگ میں کوئی نہیں رکے گا اور پھر پیپلز پارٹی کا مقابلہ پی ٹی آئی سے ہوگا کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز نے مسلم لیگ کا سیاسی بند کردیا ہے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی ہوا وہی نکالیں گے جو وہاں گئے ہوئے ہیں صوبائی صدر نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ جلسہ کی کامیابی اور اپنی بات میں بھٹو کے نظریہ کو کامران دیکھنے کیلئے بھر پور محنت کریں کیونکہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو پاکستان کو اسکی اصل منزل کی طرف لے جاسکتے ہیں اس موقع پر صوبائی قائدین فرمان بسراء ،عبدالقادر شاہین،رضوان عالم،ڈویژنل صدر نوابزادہ افتخار،ڈویژنل جنرل سیکرٹری فرید خان میرانی،ضلعی صدر محمد رمضان بھلر،ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید کنجال سمیت دیگر صوبائی و ضلعی قائدین و ورکر موجود تھے۔