لیہ( صبح پا کستان ) بااثرلوگوں کی ملزمان کو پشت پناہی،پولیس قتل کو خود کشی کا رنگ دے کر نامزد ملزمان کو چھوڑ دیا،والد نے تبدیلی تفتیش کیلئے مقدمہ نمبر 360/18بجرم 302/34ت پ تھانہ سٹی لیہ ڈی پی او لیہ کو درخواست دے دی،نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو بچوں سمیت احتجاج کروں گا،مقتول زاہد حسین ڈکھنہ کے والد سعید احمد،بھائی جاوید اقبال،رشتہ دار مشتاق احمد ،اللہ دتہ،سیف اللہ،شوکت علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے زاہد حسین نے ریل گاڑی کے نیچے آکر خود کشی نہیں بلکہ میرے بیٹے کو محمد عمران،محمد عدنان عرف ادو ہانس،ممتاز احمد اور غلام نبی نے قتل کیا جس کا ثبوت موبائل ڈیٹا میں موجود ہے اور اہم ثبوت میرے بیٹے زاہد حسین کی طرف سے تھانہ سٹی لیہ میں ان ملزمان کے خلاف قتل کی دھمکیوں سمیت لڑائی جھگڑے کی اسی روز دی گئی درخواست بھی ثبوت کیلئے کافی ہے انہوں نے کہا کہ تفتیشی آفیسر محمد شریف مکمل طور پر ملزمان محمد عمران،محمد عدنان عرف ادو ہانس،ممتاز احمد اور غلام نبی کا حمایتی بن چکا ہے جو ملزمان کی بغیر گرفتاری تفتیش کررہا ہے تفتیشی آفیسر بغیر کسی تفتیش کے قتل عمدکی ملزمان کو رعایت دینے کیلئے خود کشی قرار دینے کے درپئے ہے ہم نے ڈی پی او لیہ کو تفتیش تبدیلی کیلئے درخواست دے دی ہے اگر پولیس نے بغیر لالچ اور انصاف پر مبنی تفتیش کا سلسلہ شروع نہ کیا تو ہم اپنے پورے خاندان کے ساتھ شدید احتجاج کریں گے۔