لیہ(صبح پا کستان )ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد رمضان خالد جوئیہ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میاں شاہد ریاض، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ایوب بزدار کی ڈسٹرکٹ پریس کلب آمد، صحافیوں سے گفتگو، ہائی کورٹ پر بوجھ کم کرنے کے لئے انتظامیہ کو جلد کیسز نمٹانے کی ہدایت کا کہا ہے ۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد رمضان جوئیہ کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ پنچ کے تمام اضلاع کے تاریخ میں پہلی مرتبہ دورے کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں لیہ کا بھی دورہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید لاشاری اور ضلعی انتظامی افسران سے میٹنگ کی جس میں ان کو ہدایت کہ انتظامی افسران برسوں سے پینڈنگ کیسز کو جلد نمٹانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ ہائی کورٹ کا بوجھ کم کیا جاسکے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو انصاف فراہم کرنے کے لئے تمام تراقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے ان کے ساتھ بھر پورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، قبل ازیں ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ پہنچنے پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی، صدر انجمن صحافیان رانا خالد شوق اور مہر زاہد واندر نے ان کا بھر پور استقبال کیا اور پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا، اس موقع پر محمد اسمعیل میرانی، اظہر زیدی، قاضی ظہور الناصر، محمد زین علی، ملک فہیم منجوٹھہ، احسن باجوہ، رانا ریاض احمد، ملک فیض بھلر، عمر فاروق نتکانی،فیاض حسین، زاہد مغل، مرزا رضوان و دیگرممبران موجود تھے ۔