لیہ(صبح پا کستان)ایپکا ایجوکیشن یونٹ لیہ کا الیکشن پراسس جاری امیدواران کی کاغذات نامزدگی الیکشن کمشنر کے پاس جمع کروانے کا مرحلہ مکمل آج امیدواران کی حتمی لسٹ جاری کی جائے گی ۔ تفصیل کے مطابق ایپکا ضلع لیہ صدر رانا محمد افضل کی طرف سے ایجوکیشن یونٹ لیہ کے لئے مقررہ کردہ الیکشن کمشنر محمد نواز خان زءور بلوچ اور معاوینین الیکشن کمشنرز نے ایپکا ایجو کیشن یونٹ لیہ کو جمہوری عمل سے گزارنے کے لئے پراسس جاری رکھا ہوا ہے مقررہ تاریخ تک الیکشن کمشنر کے پاس بطور امیدوار درخواستیں جمع کروانے والوں میں ذیشان حسین ملک صدر، ملک جاوید اقبال اُترا سنیئر نائب صدر اول، جاوید ربانی سنیئر نائب صدر دوئم، تنویر احمد خاور نائب صدر اول، عبدالشکور نائب صدر دوئم، اللہ نواز جنرل سیکرٹری، محمد وسیم ثاقب ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد سبطین اورشاہزیب خان، فنانس سیکرٹری، مہر سمیع اللہ پریس سیکرٹری اورواصف حسین آفس سیکرٹری درخواست نامزدگی جمع کروانے والوں میں شامل ہیں جملہ امیدواران پر کسی قسم کا کوئی اعتراض الیکشن کمشنر کو وصول نہ ہوا ہے اور امیدواران کا تعلق اہلکاردوست گروپ سے ہے واضح رہے کہ فنانس سیکرٹری کے امیدوار شاہزیب خان اپنی درخواست نامزدگی واپس لے لی ہے اس طر جملہ امیدواران کے بلامقابلہ منتخب ہونے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ امیدواران کی حتمی فہرست آج آویزاں کی جائے گی ۔