لیہ(صبح پا کستان )لیہ ڈویژن بناءو تحریک کی مہم کو تیز تر کرنے کیلئے سیکرٹری ڈویژن بناءو تحریک عبدالرحمن فریدی کی ضلع لیہ کے مختلف تنظیموں کے عہدیداران و معززین شہر سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری،ضلعی صدر ایپکا رانا محمد افضل نے تحریک لیہ ڈویژن بناءو کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپیکا ضلع لیہ کے پلیٹ فارم سے لیہ ڈویژن بناءو تحریک کے قائدین کی طرف سے دیئے جانے والے پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے ہم ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے،ضلع بھر کے تمام ایپکا کے یونٹ اپنے اپنے دفاتر میں لیہ ڈویژن بناءو کی حمایت کے پینا فلیکس نمایاں جگہ پر آویزاں کریں گے ،لیہ ڈویژن بناءو تحریک کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد ایپکا ضلع لیہ ایک بڑا کنونشن کا انععقاد بھی کرے گی ،ضلعی صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ ملک الہی بخش نے کہا کہ لیہ کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا درجہ دلانا ہم سب کی ضرورت ہے ڈویژن بننے سے یہاں کے بجٹ میں اضافہ ہوگا یہاں روز گار کی نئی راہیں کھلیں گی،ضلعی صدر پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن محمد علی نے لیہ ڈویژن بناءو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے پرائیویٹ سکولز لیہ ڈویژن بناءو کیلئے بھر پور سپورٹ کریں گے،تمام سکول لیہ ڈویژن بناءو کی حمایت کیلئے اپنے ادارے اور علاقہ بھر میں نمایاں جگہ پر پینا فلیکس آویزاں کریں گے ، صوبائی نائب صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ایوب انصاری نے کہا کہ لیہ ڈویژن بناءو تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں اس تحریک میں پیرامیڈیکس کے چھوٹے بڑے اہلکار ہراول دستہ کا کردار ادا کریں گے ،ہیومن راءٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ ،سلیمان خان چانڈیہ ایڈووکیٹ نے ملاقات کے دوران لیہ ڈویژن بناءو تحریک کو تیز تر کرنے کیلئے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا ،ضلع لیہ کی عوام کو اس تحریک میں شمولیت کیلئے ضلع بھر میں تشہیری مہم ،اعلانات ریلیاں ،ہینڈ بلز،پوسٹرز و سٹیکرز بنوائے اور لگوائے جائیں ،اس موقع پر سیکرٹری لیہ ڈویژن بناءو تحریک عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ اس تحریک کو تیز کرنے کیلئے ضلع بھر کے مختلف پرائیویٹ و سرکاری اداروں کی تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جن کے تعاون سے لیہ ڈویژن بناءو تحریک کو آگے لے جانے کیلئے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔