لیہ(صبح پا کستان)ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لالہ طاہر رندھاوا کی ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ آمد،ترقیاتی کاموں کا جائزہ،صحافیوں کے مسائل حل کرانے وڈسٹرکٹ پریس کلب ہال کی تعمیری منصوبہ کی اپ گریڈیشن کرانیکی یقین دہانی،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہال کے اپنی مدد آپ تعمیر کرانے پر بریفنگ دی،اس موقع پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لالہ طاہر رندھاوا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ کے صحافیوں کو بہت جلد ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جائے گا،جس کی لسٹ کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے صدر سے بہت جلد مشاورت کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کرپشن کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت صحافیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہال کے نامکمل منصوبہ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت اپنی مدد آپ کے تحت ہال کا کام جاری کیا ہوا ہے اور صحافیو ں کے رہائشی مسائل کو حل کرنے کیلئے صحافی کالونی کیلئے زمین مختص کرانے اور کالونی کی حکومت پنجاب سے منظوری کیلئے ضلع بھر کے ایم پی ایز ،ایم این ایز کی معاونت کیلئے درخواست کی ،ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لالہ طاہر رندھاوا نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طرف سے جاری ہال کیلئے 27لاکھ روپے سے جو نامکمل منصوبہ موجود ہے اس منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے ایکسیئن بلڈنگ کو فوری ہدایات جاری کرتے ہیں کہ اس منصوبہ کو مکمل کرنے کیلئے جو بھی پیش رفت کی جا سکتی ہے وہ فوری کی جائے جس کے فنڈز حکومت پنجاب سے جاری کرائے جائیں گے،ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں جاری ترقیاتی کاموں پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی اور ان کے عہدیداران و ممبران کی کاوشوں کو سراہا ،اس موقع پر ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لالہ طاہر رندھاوا کے ہمراہ صوبائی نائب صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن محمد ایوب انصاری ،ضلعی صدر پیرا میڈیکل سٹاف ایسو سی ایشن احسان اللہ سیال،صدرڈرگ اینڈ کیمسٹ ایسو سی ایشن طاہر خان موجود تھے ،ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری لالہ طاہر رندھاوو دیگر مہمانوں کو سرپرست عبدالحکیم شوق،صدر ضلعی انجمن صحافیان رانا خالد شوق و دیگر نے پریس کلب آمد پر خوش آمدیداور استقبال کیا۔