لیہ (صبح پا کستان ) نواں کوٹ چو بارہ کے رہاءشی ظفر عباس اسرا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ءے کہا کہ اس کے مرحوم والد کرم حسین اسرا نے سردار قیصر عباس مگسی اور مگسی خاندان کے دیگر افراد کے خلاف سیاسی اثرو رسوخ اور سرکاری اہلکاران کی ملی بھگت سے ہزاروں کنال اراضی کی نا جائز غیر قانو نی ایڈ جسٹمنٹ اور مبینہ کرپشن کے بارے جو احتساب بیورو سمیت جن اداروں میں درخواستیں دی ہو ءی ہیں وہ ان تمام کیسز کی پیروی کریں گے اور ناجاءز ایڈ جسٹمنٹ اور کرپشن کے خلاف اپنے والد مرحوم کی جدو جہد جاری رکھں گا
ظفر عبا س نے الزام لگایا کہ مگسی خاندان کے ایم پی اے سردار قیصر عباس خاں مگسی اور ان کے دیگر بہن بھاءیوں نے اپنے سیاسی اثرو رسوخ اور سرکاری ادروں کے اہلکاران سے ملی بھگت کر کے مبینہ طوت پر ہزاروں کنال اراضی ایڈ جسٹ کراءی غیر قانونی طور پر ایڈ جسٹ کراءے جا نے والی دس ہزار کنال سے زیادہ اراضی کی ایڈ جسمنٹ کو میرے میرے والد مر حوم نے چیلنج کیا ۔ بقضاءے الہی میرے والد فوٹ ہو گءے تو مگسی خاندان کی طرف سے یہ جھوٹا دعوی کیا جارہا ہے کہ اب ان کے خلاف دی جانے والی درخواستوں کا مدعی کرم حسین چو نکہ فوت ہو چکا ہے تو ان در خواستوں کی کوئی پیروی نہیں کر رہا مگسی خاندان کی طرف سے کیا جانے والا یہ دعوی غلط اور بے بنیاد ہے ظفر عباس نے کہا میں اپنے مرحوم والد کرم حسین کی طرف سے مگسی خاندان کی مبینہ کر پشن کے خلاف دی جانے والی تمام درخواستوں کی پیری کر رہا ہوں اور مگسی خاندان کی مبینہ کرپشن اور ناجاءز ایڈ جسٹمنٹ کے خلاف ہماری جنگ جاری جاری رہے گی
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم پی اے قیصر مگسی نے حال ہی میں جنوبی صوبہ محاذ کے پلیٹ فارم سے تحریک انصاف میں شمو لیت اختیار کی ہے اور انہوں نے اپنے خلاف ناجاءز ایڈ جسٹمنٹ کی ان درخواستوں کو جھوٹا پرا پیگنڈہ اور ان الزامات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے