لیہ (صبح پا کستان) ایم ایم اے کی مقا می تنظیم نے ایم ایم اے کے ٹکٹ ہو لڈر ڈاکٹر بلال کلاسرہ کی حمایت کر نے سے معذرت کر لی ، ایم ایم اے لیہ حلقہ این اے 188 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر سید ثقلین شاہ خاری کی حمایت کرے گی جب کہ مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 284 سے ایم ایم اے کے امیدوار اصغر علی گجر کے مقا بلہ میں اپنا کو ءی امیدوار سا منے نہیں لا ءے گی ، یہ بات حکیم غلام جیلانی سیکٹر ی اطلاعات مُتحدہ مجلس عمل لیہ کی طرف سے سو شل میڈ یا پر جاری کءے گءے ایک بیان میں کہی گئی ہے ، حکیم غلام جیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مُتحدہ مجلس عمل کاایک ہنگامی اجلاس پیر محمد نواز نورانی صدر مجلس عمل تحصیل لیہ کی زیرصدارت مُنعقد ہوا جس میں مُتحدہ مجلس عمل کی تمام جماعتوں کےنماییدہ عہدہداروں نے شرکت کی اجلاس میں مُتفقہ طور پر قرارداد منظور کی گیَ کہ حلقہ این اے 188پر سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے نتیجہ میں ایم ایم اے کسی کو ٹکٹ جاری نہی کریگی اور ثقلین شاہ بخاری کی حمایت کری گی اس کے بدلہ میں ثقلین شاہبخاری کی طرف سے حلقہ پی پی 284 پر مسلم لیگ ن کاکویَ امیدوار نہی ہوگا اور مسلم لیگ ن اس صوبایَ سیٹ پر پر اصغر علی گوجر کی حمایت کریگی اجلاس میں بلال کلاسرہ کےاُمیدوار بننے کو مُتفقہ طورپر مُسترد کردیاگیا اور تمام جماعتوں نے قرار دیاکہ ہمارا بلال کلاسرہ سے کویَ تعلق نہی ہے اور نہ ہی ہم کسی طور پر ایم ایم اے کا امیدوار تسلیم کرنے کو تیار ہیں وریں اثناء پیر محمد نواز نورانی نے کہا کہ بلال کلاسرہ کا جمعیت عُلماءپاکستان سے کویَ تعلق نہی ہے اور نہ ہی وہ ضلع لیہ کی جمعیت کاکارکن ہے اور نہ ہمارا اِس سے کویَ تعلق ہے .
واضع رہے کہ ڈاکٹر بلال کلا سرہ کی طرف سے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ انہیں جمیعت العلماء پا کستان کے کوٹہ سے حلقہ این اے 188 سے ایم ایم اے کی ٹکٹ جاری کی گئی ہے ۔رابطہ کر نے پر ڈاکٹر بلال کلاسرہ نے صبح پا کستان کو ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایم ایم اے کے مرکزی پا رلیمانی بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی لسٹ میں بطور امیدوار حلقہ این اے 188 میرا نام مو جود ہے ، مجھے اگر ایم ایم اے کی ٹکٹ جاری کی گئی تو کتاب کے نشان پر ضرور الیکشن میں حصہ لوں گا ۔۔