لیہ(صبح پا کستان )آج حق سچ کی فتح ہوئی عدالت میں میری نامزدگی فارم پر لگائے گئے اعتراض کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے میرے نامزدگی فارم کو قبول کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ان خیالات کا اظہار ریٹرننگ آفیسر سینئر سول جج آصف حیات کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور کئے اور الیکش کیلئے اہل امیدوار قرار دئیے جانے کے فیصلہ کے بعد سابق ضلع ناظم و امیدوار ایم پی اے ملک غلام حیدر تھند نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج حق سچ کی فتح ہوئی عدالت میں میری نامزدگی فارم پر لگائے گئے اعتراض کو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے میرے نامزدگی فارم کو قبول کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی، 40سے 50دیوانی،سول مقدمات میرے خلاف جھوٹے بے بنیاد گذشتہ دس بارہ سال سے چلائے جا رہے تھے ان کو عدالت نے مسترد کردیا عدالت میں مجھ پر اٹھائے جانے والے ہر سوال کا جواب دیا گیا جس کی وجہ سے مجھ پر لگائے جانے والے اعتراضات مسترد ہو گئے،اللہ تعالیٰ نے آج مجھے سرخرو کیا ہے یہ میری جیت کی ابتداء ہے آج میرے سیاسی سماجی مخالفین کو اپنے منہ کی کھانی پڑی عدالت میں میرے خلاف وکلاء کا مجمع تھا میری طرف سے شیخ مسعود ظفر ایڈووکیٹ نے لگائے جانے والے تمام الزامات کا جواب دیا،میرے حقیقی بھائی ملک غلام فرید تھند و دیگر نے مجھے بدنام کرنے کیلئے میرے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا شروع کررکھا تھا چک نمبر 309ٹی ڈی اے کا 1991میں خاندان میں ایک زمین کے تبادلہ کا انتقال نمبر 62 درج ہوا جس میں میری شادی شدہ بیٹی نے اپنی پھوپھیوں سے زمین کا تبادلہ کیا جس میں 280کنال زمین بیٹی نے لی اور اپنی پھوپھیوں کو 320کنال زمین دی جس میں میری بیٹی نے 40کنال زمین اپنی پھوپھیوں کو زیادہ دی،مجھ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ میں اپنی حقیقی بہن نورجہان بی بی کے ساتھ فراڈ کیا اور زمین اپنی بیٹی کے نام زمین ٹرانسفر کرادی جو جھوٹ پر مبنی ہے اور جس کو آج عدالت نے مسترد کیا ،میرے بھائی ملک غلام فرید تھند اس کا بیٹا جو کہ میرا داماد ہے ان کے پرت پٹوار پر ان دونوں باپ بیٹوں کے دستخط ہیں ،اور پرت پٹوار پر میرے ان باپ بیٹوں نے جھوٹے دستخط بھی کردیئے،نیب 2001میں میری خلاف کافی سارے ریفرنسسز تھے جو کسی ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے بند کئے جاچکے تھے،ملک غلام فرید تھند نے ایک مرتبہ پھر میرے خلاف نیب میں درخواست دی ہوئی ہے نیب کوئی پاک ادارہ نہیں ہے میں خود وکیل بھی ہوں اور بے گناہ بھی ہوں نیب والے اس وقت شیر بنے ہوئے ہیں مجھ پر الزام لگایا گیا کہ گرین بیلٹ کی 28کنال زمین پر قبضہ کاہوا ہے جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے،بورڈ آف ریونیو،کمشنر،ہائی کورٹ میں اپیلیں میرے حق میں ہوچکی ہیں،اس وقت ہائی کورٹ میں نیب کے خلاف میری رٹ پٹیشن زیر سماعت ہے چیئرمین نیب کو اپنی جائیداد اور مجھ پر لگائے جانے والے الزامات بارے درخواست بھی بھیجوا دی ہے امید ہے میری درخواست پر نیب چیئرمین اچھا فیصلہ دیں گے ،اس موقع مہرمحمد شفیق تھند و دیگرموجود تھے