لیہ {صبح پا کستان }معروف قانون دان مس کلثوم خالق ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اسلام آباد کے لئے انٹرنیشنل وومن ڈے کے موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ کا اعزاز , ایوارڈ سابق رکن قومی اسمبلی وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق نے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں دیا , ایوارڈ کے علاوہ کینیڈین ہائی کمیشن نے لیہ کی بیٹی کلثوم خالق کو عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے پر تعریفی سند سے بھی نوازا
اس موقع پر کلثوم خالق کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈ اور تعریفی سند سے نوازا گیا انہوں نے مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی انسانیت اور انسانی حقوق کی بات کی ہے اور اآءندہ بھی انسانی حقوقے اور خاص طور پر عورت کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ مس کلثوم خالق ایڈوو کیٹ کا تعلق لیہ سے ہے اور انہوں نے گذشتہ انتخابات میں بحیثیت اآزاد ا امیدوار قومی اسمبلی حصہ بھی لیا تھآ . ان اعزازات کے ملنے پر مقامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے مس کلثوم خالق ایڈووکیٹ کو مبارک باد دی ہے