لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءکی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کا دن منایاگیا۔ضلع بھر کے دفاتر میں خصوصی صفائی کی گئی۔ تحصیل میونسپل ہال سے مرکز ی شاہرہ تک آگہی ریلی نکالی گئی ریلی میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیائ،اسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل،ملک اویس جکھڑودیگرنے شرکت کی
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے انسداد ڈینگی مہم کے دن کے حوالے صحت کمپلیکس کا دورہ کیا۔انہوں نے اس موقع پرمحکمہ صحت کے سٹاف میں آگہی پمفلٹ تقسیم کیے ۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیمیں ہاٹ سپاٹس کی موثر نگرانی جاری رکھیں کباڑ خانوں، فیکٹریوں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ گھروں، دفاتر، کاروباری مراکز میں صفائی یقینی بنائی جائے لان،گملوں،برتنوں، فریج ٹرے،میں پانی جمع نہ ہونے دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایس او پی کے مطابق پرانے ٹائر اور کباڑ تلف کر دیںاور ڈینگی سے بچاو ¿ کے لیے مچھر مار سپرے بھی کیا جائے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے انسداد ڈینگی ڈے کے موقع پرسٹی کے مختلف حصوں میں صفائی اور اینٹی ڈینگی سپرے مہم کا جائزہ لیا ۔انہوں نے میونسپل کمیٹی کے سٹور کا اچانک معائنہ کرتے ہوے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام کاٹھ کباڑ کی فوری طور پر لسٹ مرتب کی جائے ناکارہ سامان کو نیلام یا تلف کیا جائے ضروری سامان کی فوری مرمت کروا کر کام میں لایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ناکارہ ٹائروں سپرے کر کے ٹھکانے لگایا جائے اورسٹور میں اینٹی ڈینگی سپرے کی جائے۔اسی طرح ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طارق نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کی طرف سے ڈینگی کے خلاف آپریشن جاری ہے مہم کے تحت لائیو اسٹاک دفاتر، ویٹنری اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں کاٹھ کباڑ کی صفائی کی گئی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کروڑ ملک محمدسمیع نے کروڑ اور فتح پور ،اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ سلیما ن لون نے چوبارہ کے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا اور انسداد ڈینگی کے مہم کے تحت کی جانے والی صفائی مہم کا جائزہ لیا۔