لیہ( صبح پا کستان ) انسداد منشیات کاعالمی دن منانے کامقصد منشیات کے خاتمے ،مضراثرات سے آگہی کے ذریعے معاشرے کو اس لعنت سے پاک کر کے تندرست و توانا کیمونٹی کے قیام کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ملک فاروق اقبال ہنجرا نے انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ کی طرف سے سماجی شعور کی بیداری کے لیے نکالی گئی واک کے اختتام پر کہی ۔ واک میں محکمہ ایکسائز کے افسران احمدعلی ،فرقان گجر،رضوان قادرکے علاوہ دیگر اہلکاروں و شہریوں نے شرکت کی ۔ ملک فاروق اقبال ہنجرا نے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی خصوصی ٹیم پولیس کے تعاون سے منشیات کے خاتمے کے لیے سرگرم عمل ہے اور منشیات کے نوجوان نسل پر پڑنے والے مضراثرات سے آگہی کے لیے وقتاًفوقتاًآگہی واک و سیمینار ز،پینافلیکس آویزاں کرنے اور پمفلٹ کی تقسیم کے ذریعے آگہی دے رہے ہیں ۔ جس کے لیے غیر سرکاری تنظیموں اور محکمہ سماجی بہبود کا تعاون بھی حاصل رہتا ہے ۔