لیہ(صبح پا کستان) ضلع میں انسدادِ پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے۔پولیو ٹیمیں نونہالوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لئے مسلسل سرگرم ہیں ۔پولیو ٹیمیں دور دراز دیہی علاقے ،نشیبی علاقے،جھونپڑیوں میں رہائش پذیر افراد،خانہ بدوش بستی ،دریائی علاقوں میں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا کام کررہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ قطرے پلانے ،فنگر مارکنگ،ڈور مارکنگ اور پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔بچوں کو پولیوسے بچاﺅ کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق جمشید نے پہاڑ پور،ای پی آئی فوکل پرسن غلام مصطفی علوی نے لوہانچ نشیب کے علاقوں کا دورہ کیا اوربچوں کو پولیو سے بچاﺅکے قطرے پلائے ۔پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ نیاز احمدمغل نے لیہ شہر کے مختلف حصوںکا دورہ کیا اورمختلف علاقوں میں ڈور وفنگر مارکنگ اورٹیموں کے ریکارڈ کی پڑتال کی انہوں نے ٹیموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی مقامات ،ٹرائزرٹ پوائنٹس ،ٹریفک سٹینڈ پر خصوصی فوکس کیا جائے اور پولیو مہم کی کامیابی فرائض میں کوتاہی نہ کی جائے۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محمدیاسررضوان نے کروڑ ،فتح پور کے مختلف حصوں میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ کرتے ہوئے دیہی علاقوں میں رہائش پذیر خانہ بدوش بستیوں کا دورہ کیااور بچوں کی فنگر مارکنگ چیک کی اور والدین سے پولیو ٹیموں کی آمد بارے استفسار کیا۔انہوں نے مختلف مراکز صحت میں مامور اہلکاروں کی ڈیوٹی کو چیک کیا اور اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہوانجام دینے کی ہدایت کی۔