لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب کے انرولمنٹ سلوگن’’اپنا مقام پیداکر‘‘کے تحت ضلع کے 1550سکولوں میں داخلہ مہم جاری ہے جس کے سوفی صداہداف کا حصول ضلع کی شرخ خواندگی میں اضافہ کو ممکن بنانے کے لیے کلیدی درجہ رکھتی ہے ۔یہ بات ڈی او تعلیم ذوالفقار علی سہرانی اور احسن فرید نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹی ڈی اے کالونی میں داخلہ مہم کے افتتاح کے موقع پر کہی۔سنیئرہیڈمسٹریس شاہینہ فرید ملغانی موجودتھیں۔افتتاح کے موقع پر ڈی او تعلیم ذوالفقارعلی سہرانی،احسن فرید،شفقت شاہین ،ڈی ڈی او تعلیم شاہدہ پروین ،غلام یاسین چشتی،سینئرہیڈمسٹریس شاہینہ فرید ملغانی نے داخلہ فارم پُر کرکے تحصیل لیہ میں مہم کا افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ ابتدائی طور پر داخلوں کے دوران سکول کی موجودہ تعداد اب گیارہ سوسے زائد ہوچکی ہے ۔ اسی طرح ڈی ڈی او تعلیم رفیق خا ن لاشاری اور چوبارہ میں ڈی ڈی او تعلیم نصر اللہ بھٹی نے بچوں کو داخل کرکے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔