لیہ (صبح پا کستان )حکومت کی تاجر کش پالیسیوں ،اےف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسوں اور 50 ہزار سے زائد کے مال کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف 9 اکتوبر کو اسلام آباد مےں ملک گیر تاجر کنونشن و دھرنا ۔ لیہ سے انجمن تاجران کے عہدیداران و ممبرز قافلے کی صورت میں شریک ہوں گے ۔
پریس سیکرٹری عامر مسعود نے کہا مجلس منتظمہ کے اہم اجلاس مےں ےہ فیصلہ کیا گےا کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے تحت ہونے والے اس احتجاجی پروگرام مےں ہم پاکستان بھر کی تاجر برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہےں ۔ 13 جولائی ملک گیر ہڑتال سے حکومت نے کوئی سبق نہےں سیکھا اور اب تاجر پھر سے حکومتی بے حسی اور ظالمانہ رویوں پر احتجاج اور لاک ڈاءون پر جا رہے ہےں ۔ عامر مسعود نے کہا کہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں نے پہلے ہی چھوٹے تاجر طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور حکومت نے اگر غیر منصفانہ ٹیکس پالیسیوں کی اصلاح نہ کی تو احتجاج کا دائرہ کارپورے ملک تک پھیل جائے گا ۔