لیہ(صبح پا کستان)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی جرمانہ پر قلفی فروش کی پٹرول چھڑک کرخود کشی کی کوشش،مضروب کی تشویشناک حالت میں نشترہسپتال ملتان منتقلی،انجمن تاجران کی شٹر ڈاؤن مکمل ہڑتال و دھرنا ،فوڈ سیفٹی آفیسر وقار الحسن کی ضلع بدری و برطرفی کا مطالبہ،ضلعی انتطامیہ کا مطالبہ ماننے سے انکار،ہڑتال بغیر کسی نتیجہ ختم کردی گئی،تاجر رہنما و کونسلر میونسپل کمیٹی اظہر خان ہانس نے مضروب کے علاج معالجہ کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا،گذشتہ روز انجمن تاجران لیہ کے اعلان پر ضلع بھر کے دکانداروں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال و صدر بازار شمالی گیٹ پر دھرنا دیا گیا ،احتجاجی دھرنا میں انجمن تاجران کے عہدیداران و تاجر رہنماؤں کے علاوہ سیاسی قائدین نے شرکت کی احتجاجی دھرنا سے صدر انجمن تاجران ملک مظفر اقبال دھول،جنرل سیکرٹری شیخ کمال الدین ، تاجر رہنما واحد بخش باروی،اظہر خان ہانس،ملک سلیم ریلا،صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گوجر،ملک ہاشم حسین سہو ،خالد شوق و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب فود اتھارٹی کے اہلکاران تاجروں کو اچھوت ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں یہ کسی بھی چھوٹی دکان و ہوٹل پر دھاوا پول کر ان کو چور ڈاکوں ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاجروں کو ناجائز جرمانے و دکانوں کو سیل کردیا جاتا ہے جس کو ڈی سیل کروانے کیلئے تاجروں کو لاہور کے چکر لگوائے جاتے ہیں،ان کے انہی اقدامات کی وجہ سے اب تاجر خود کشیاں کرنے لگے ہیں لیہ میں تعینات فوڈ سیفٹی آفیسر وقار الحسن بودلہ کے ایکٹ کی وجہ سے قلفی فروش نے پٹرول چھڑک کر خود کا آگ لگا دی جو آج نشتر ہسپتال میں موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے ،تاجروں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع لیہ میں تعینات فوڈ سیفٹی آفیسر وقارالحسن بودلہ کو فوری معطل کرکے ضلع بدر کیا جائے،مضروب کی مالی امداد و تحفظ دیا جائے،فلقی فروش امجد حسین کے خلاف درج ایف آئی آر کا اخراج کیا جائے،تاجروں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کا خاتمہ کیا جائے ،تاجروں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہڑتال کو دائرہ کاروسیع کر دیا جائے گا ،آل پاکستان تاجر تنظیموں سے ربطے کرکے ضلع سطح پر کنونش کا انعقاد کیا جائے گا،اس موقع پر تاجر رہنما اظہر خان ہانس نے مضروب امجد حسین کی نشتر ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے مکمل اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا