لیہ(صبح پاکستان )الیکشن ڈیوٹی کے دواران گرمی کی شدت کی وجہ سے پولنگ آفیسر ،ووٹ دینے کیلئے آنے والی دو خواتین جاں بحق ،این اے 188،پی پی283،پی پی284میں پولنگ کے دوران گرمی کی شدد سے ایک مرد اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں این اے 188،پی پی283کے پولنگ اسٹیشن نمبر 247گورنمنٹ ہائی سکول بستی جیسل میں پولنگ آفیسر کی ڈیوٹی پر مامور طاہر رضا رضوی گرمی کی شدت اور شوگر کم ہونے پر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے،این اے 188،پی پی284کے پولنگ اسٹیشن نمبر 26گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول نمبر 1لیہ میں ووٹ ڈالنے کیلئے 60سالہ بوڑھی خاتون آمنہ بی بی گرمی کی شدت سے بے ہوش ہوکر گر پڑی ابتدائی طبی امداد کے دوران جاں بحق ہوگئی آمنہ بی بی سماجی کارکن ندیم انصاری کی والدہ تھیں،این اے 188،پی پی283کیپولنگ اسٹیشن نمبر 190,191موضع بیٹ بلوچ خان گورنمنٹ پرائمری سکول بلوچ خان میں ووٹ ڈالنے کیلئے آنے والی 60سالہ بوڑھی خاتون لعل مائی زوجہ فقیر محمد گرمی کی شدت کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔