لیہ(صبح پا کستان )تین مضافاتی پریس کلب کے انتخابات مکمل، جمن شاہ سے جمیل ڈونہ صدر، رانا قمر احسان جنرل سیکرٹری، کوٹ سلطان سے سید عابد حسین فاروقی صدر، عبداللہ نظامی جنرل سیکرٹری، پیر جگی شریف سے شاہد اقبال کھرل صدر ، مہر در محمد کھیڑا جنرل سیکرٹری منتخب، الیکشن چیئر مین مجلس عاملہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ تین مضافاتی پریس کلب جن میں جمن شاہ، کوٹ سلطان اور پیر جگی پریس کلب کے انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوئے گئے۔ تینوں پریس کلب میں انتخابات کا عمل چیئر مین مجلس عاملہ ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی موجودگی میں مکمل ہوا۔ تینوں پر یس کلب میں ممبران کی متفقہ رائے سے باڈی کا اعلان کیا گیا جن میں جمن شاہ سے جمیل احمد ڈونہ صدر جبکہ جنرل سیکرٹری کے لئے رانا قمر احسان منتخب ہوئے ، کوٹ سلطان سے سید عابد حسین فاروقی صدر ، عبداللہ نظامی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، پیر جگی شریف سے شاہد اقبال کھرل صدر ، مہر در محمد کھیڑا جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔جمن شاہ پریس کلب کے انتخابات میں دیگر عہدیدران میں محمد انور گبر چیئر مین مجلس عاملہ، جمیل احمد ڈونہ صدر، خلیل اختر سینئر نائب صدر ، نور خان گبر نائب صدر ، رانا قمر احسان جنرل سیکرٹری ، محمد حنیف آرائیں جوائنٹ سیکرٹری ، محمد جاوید بھٹی انفارمیشن سیکرٹری ، محمد شفیق نورانی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پریس کلب کوٹ سلطان کے صدر عابد فاروقی جبکہ جنرل سیکرٹری عبداللہ نظامی سمیت تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ،پریس کلب کے دیگر عہدیداران میں سینئر نائب صدر اسلم ملک ،نائب صدر احسن رضا ،جوائنٹ سیکرٹری آصف رضا کھرل ،پریس سیکرٹری فیصل حیات جام،فنانس سیکرٹری سجاد منجوٹھہ ،انجمن صحافیان میں صدر خضر عباس بھٹی ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر فرخ ارسلان ،نائب صدر محمد اشرف ،جنرل سیکرٹری فہیم احمد منجوٹھہ ،جوائنٹ سیکرٹری محمد اجمل خان دستی ،پریس سیکرٹری سجاد خان دستی ،جبکہ مجلس عاملہ کے چیئرمین رائے الطاف حسین کھرل اور ممبران میں غلام عباس نظامی ،رانا ذوالفقار علی ،سجاد حسین ،عزیز انجم ،افتخار سرور اور وسیم عباس منتخب ہوئے ہیں،پریس کلب پیر جگی محمد جاوید اقبال سرپرست،اعجاز احمد شیخ چیئرمین مجسل عاملہ،شاہد اقبال کھرل صدر،مہر مرید حسین سینئر نائب صدر،محمد شاہد تبریز نائب صدر،مہر در محمد کھیڑا جنرل سیکرٹری،ساجد اقبال جائنٹ سیکرٹری،محمد نوید ادریس خان پریس سیکرٹری،محمد ریاض فنانس سیکرٹری بلا مقبلہ منتخب ہوئے،انتخابات کا عمل چیئر مین مجلس عاملہ دسٹرکٹ پریس کلب لیہ عبدالرحمن فریدی کی زیر نگرانی مکمل ہوا جبکہ ممبران مجلس عاملہ قاضی ظہور الناصر ، احسن باجوہ، سید اظہر زیدی اور مہر زاہد واندر ممبر الیکشن کمیٹی تھے ،اس موقع پر چیئرمین مجلس عاملہ عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ ،اس موقع پر چیئرمین ایگزیکٹو کونسل عبدالرحمن فریدی نے کہا کہ الیکشن 2019-20ء کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ لیہ و ضلعی انجمن صحافیان کی ووٹر لسٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ممبران کی چھان بین کے علاوہ نئی ممبر شپ بھی کی جا رہی ہے ضلع بھر کے مضافات کے پریس کلب کے منتخب صدور و جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب و ضلعی انجمن صحافیان کے ووٹر ممبرز ہوتے ہیں اس لئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے الیکشن سے قبل مضافات کے الیکشن کرائے جا رہے ہیں تاکہ وہاں کے منتخب صدور و جنرل سیکرٹری اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں نو منتخب عہدیدران کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیئر مین ، ممبران مجلس عاملہ و ممبران نے مبارکباد دی ہے۔