لیہ {صبح پا کستان} جماعت اسلامی کے زیر اہتمام صدر الخدمت رضوان خان اور دیگر کارکنان کے خلاف ایف آئی آر اندراج اور ایک کارکن کی گرفتاری کے خلاف لیہ ما ءینر پر احتجاجی کیمپ ۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ کے تبادے کا مطا لبہ
تفصیلات کے مطا بق صدر الخدمت فاؤنڈیشن کارکن کے خلاف مقدمہ اور گرفتاری کے خلاف جماعت اسلامی لیہ کے زیر اہتمام اسسٹنٹ کمشنر لیہ کے دھرنا کیمپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اصغر علی گوجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے غریبوں،بیواؤں،طالعلموں،یتیموں،مسکینوں،ضرورت مندوں،بیماروں اور مفلوک الحال ضلع لیہ کے شہریوں،بچوں،بڑوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے والے عظیم الشان ادارہ الخدمت فاؤنڈیشن لیہ کو قربانی کھالیں جمع کرنے کی اجزت دیکر ان پر حملہ گرفتاری اور اندراج مقدمہ دراصل انتظامیہ کا لیہ کے مخلص سماجی ورکروں،تنظیموں،جماعتوں کو پیغام ہے کہ وہ غریبوں اور مستحقین کی مدد سے گریز کریں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی لیہ نے کبھی بھی انتظامیہ لیہ کو اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی کہ وہ عوام کے مسائل مشکلات کو ختم کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کا ذریعہ بنے گی لہذا اگر انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ کو ٹرانسفر اور الخدمت فاؤنڈیشن لیہ کے خلاف درج مقدمہ خارن نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی لیہ اپنی تاریخ کی روشنی میں راست اقدام کرنے پر مجبور ہوگی
شرکا دھرنا سے امیر جمیعت علماء اسلام ضلع لیہ قاری محمد رمضان رحیمی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مذہبی جماعتوں شخصیات اور الخدمت فاؤنڈیشن پر اندراج مقدمات اور انتقامی کاروائیوں سے باز وممنوع رہے وگرنہ ضلع لیہ کے عوام یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوکر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے،صدر انجمن تاجران لیہ واحد بخش باروی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر لیہ نے تاجر کشن پالیسی اختیار کررکھی ہے اور آئے روز لیہ کے شہریوں اور تاجروں کو مختلف انداز میں اپنے انتقام کا نشانہ بناتا رہتا ہے بے گناہ شہریوں تاجروں کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت مقدمات کا اندران معمول بنا رکھا ہے جسکی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور واضع کرتے ہیں کہ لیہ کے شہریوں تاجروں کو کمزور نہ سمجھا جائے،امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ چوہدری منور حسین نے کہا کہ جماعت اسلامی ضلع لیہ کا شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن اپنے محدود وسائل میں بلا امتیاز رنگ نسل مذہب و ملت فقط خدمت انسانیت کے حوالے سے ان کی خدمت کررہا ہے بجائے اس کے کہ حکومت اپنی ذمہ داری انجام دیتی اشیا غریب عوام اور یتیموں بیواؤں کی مدد کرنے والے ضلع لیہ کے سب سے بڑے نیٹ ورک جس نے ہمیشہ قانونی کی پاسداری کی ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر رضوان احمد خان جو اپنے کام اور خدمت انسانیت کے حوالے سے لیہ عبدالستار ایدھی کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے صدر الخدمت فاؤنڈیشن لیہ رضوان احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی لیہ کا شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن صرف یتیم سٹوڈنٹس کو ہر ماہ 45سو روہت اور سالانہ 56لاکھ روپے خرچ کررہا ہے کرونا لاک ڈاؤن کے دوران کرڑوں مالیت کے راشن بیگ خرید کرکے مستحقین تک پہنچائے الخدمت فاؤنڈیشن لیہ کے ایمبولنس سروس،ہسپتالوں اور دیگر خدمات کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہ ہیں اور ایسے ماحول میں انتظامیہ الخدمت کے کارکنان پر مقدمہ درج کرکے اگر یہ خیال کرتی ہے کہ وہ جماعت اسلامی کے کارکنان کو اپنے مشن سے روک سکے گی تو یہ اسکی بھول ہے جماعت اسلامی کے ورکروں کیلئے گرفتاریاں،مقدمات،جیلیں نئی بات نہ ہے اس موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب عبدالمقیت،نائب امیر جماعت اسلامی ضلع لیہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری،تاجر رہنما شیخ محبوب،چوہدری محمد انور گجر سمیت دیگر قائدین و راہنماؤں نے خطاب کیا احتجاجی کیمپ میں اسسٹنٹ کمشنر لیہ کے خلاف احتجاجی بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔