لیہ( صبح پا کستان) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی نے کچہری روڈ اسفندیارشہیدچوک تا ڈی ایچ کیو ہسپتال تک نوتعمیرلنک روڈ کا افتتاح کردیا ۔ سٹرک کی تعمیرپر ایک کروڑ روپے لاگت آئی ۔ اس موقع پر ایکسین روڈز جاوید اقبال چشتی ،ایس ڈی او میاں سجاد حسین ،مختار حسین شاہ،مطیع اللہ ،سےدگلزار شاہ،زمان خان،میڈیانمائندگان اور عمائدین علاقہ موجود تھے ۔ ایم پی اے سید رفاقت علی گیلانی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ ےہ سٹرک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کاشکار تھی جس سے مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز ،سٹوڈنٹس اورشہرےوں کو کافی دقت کا سامنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی پہلی ہی فرصت میں اس منصوبہ کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کروایاتاکہ اہل علاقہ کو سفر میں دشواری پیش نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کو یقینی بنایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ لاری اڈاتا کوٹھی قریشی دورویہ سڑک کی تعمیر کی سکیم کے لیے سفارشات کی گئی ہےں جسے بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی کے دھارے مےں شامل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ےہی وجہ ہے کہ لےہ کو مدر اےنڈ چائلڈہسپتال اےسا مےگا پراجےکٹ دےاگےاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لیے وزیراعلی پنجاب سے خصوصی درخواست کی گئی ہے جس پر جلدخوشخبری ملے گی ۔