لیہ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہاہے کہ ڈینگی کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظرپیشگی حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے جائیں
اس ضمن میں انسداد ڈینگی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے ،تعاون ومشاورت سے شہریوں کو ڈینگی سے بچاءو کو ممکن بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے انتظامیہ الرٹ ہے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت نگرانی اور اس سے بچاءو کے لیے آگہی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے کہاکہ محکمہ صحت ،تعلیم،ماحولیات ،میونسپل کمیٹیاں اور دیگر متعلقہ ادارے ممکنہ ڈینگی لاروے اور مچھر کی افزائش والے مقامات کا معائنہ جاری رکھے ہوے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ڈینگی سے بچاءو ،احتیاطی تدابیر ،گھروں میں فالتو پانی نہ کھڑاکرنے ،بارش کے پانی و کولرکے پانی فوری تلفی بارے معلومات دی جارہی ہیں جبکہ محکمہ ماحولیات کی طرف سے ضلع بھر میں قائم نرسریوں ،کباڑ خانوں ،قبرستانوں اور ٹائرشاپس کی پڑتال کا عمل جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے کہاکہ تمام شہری پیشگی حفاظتی اقدامات پر عمل کریں کیونکہ پیشگی اقدامات سے ہی بچاءو کوممکن بنایاجاسکتاہے ۔