لیہ(صبح پا کستان )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیاض احمدندیم نے لدھانہ میں آٹے کی عدم دستیابی کا نوٹس لے لیا۔
ا.نہوں نے محکمہ خوراک کو آٹا سپلائی کرنے والی متعلقہ فلور ملوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔اے ڈی سی آر نے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ فلور ملزکو کوٹا کے مطابق گندم کی سپلائی اور سیل پوائنٹس پر آٹے کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں 212دوکانوں پر آٹا کے 8ہزار سے زائد تھیلے روزانہ کی بنیاد پرفراہم کیے جارہے ہیں۔اے ڈی سی آر نے اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں چیکنگ کاسلسلہ جاری رکھا جائے ۔انہہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور اوورچارجنگ کے خاتمے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک رہیں سرکاری طے شدہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔