لیہ(صبح پا کستان)طلبا میں مقابلے کے امتحانوں کا اعتماد پیدا کرنے کے لئے آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن لیہ کے زیر اہتمام پنجم اور ہشتم کے طالبعلموں کا ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ ، ضلع بھر سے 15سوسے زائد طالبعلموں نے شرکت کی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ میں آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ میں ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے 15سوسے زائد جماعت پنجم و ہشتم کی طالبات و طلبا نے شرکت کی۔ 100نمبر کے ایم سی کیو ز پر مشتمل سوالنامہ کو جدید ٹیکنالوجی پر مرتب کر کے بچوں کو بڑی جماعتوں کے امتحانوں کی طرز پر ٹیسٹ لیا گیا۔ ٹیسٹ کی نگرانی سرکاری اساتذہ کے ساتھ ساتھ مختلف سکولوں کے ٹیچرز نے نگرانی کی جبکہ پروفیسر گل محمد ٹیسٹ آبزرور تھے جنہوں نے دوران ٹیسٹ انتظامات کو چیک کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر گل محمدنے کہا کہ ٹیسٹ کے انعقاد سے طالبعلموں میں جہاں اعتماد بحال ہو گا وہیں ان میں مقابلہ کی فضا بھی پیدا ہو گی۔ ضلعی صدر ایپسا چوہدری محمد علی نے بہترین انتظامات کرنے پر اپنی ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ سے طلبا و طالبات کے مستقبل کو محفوظ کرنے اور ان کو معیاری طریقہ امتحان کی تیاری سمیت ان میں بڑے تعلیمی امتحانوں میں شرکت کا جذبہ ہو گا اور وہ اعتماد کے ساتھ مقابلہ کے امتحانوں میں شریک ہوں گے۔چوہدری محمد علی نے بتایا کہ پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات ، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔ ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ کو منتظمین ملک محمد اسلم، رانا قمر احسان، میاں زاہد ریاض ، مہر اسلم واندر، محمد عمر فاروق ، والدین اور شریک بچوں نے بہترین قرار دیتے ہوئے ایپسا کی کاوش کو سراہا۔