لیہ (صبح پا کستان ) حکومت پنجاب صاف ماحول اور موثر صفائی کے لیے مختلف عملی اقدامات کے ذریعے سرگرم عمل ہے تاکہ محض حفاظتی اقدام سے ہی متعدی امراض سے بچاؤ کو ممکن بچایا جاسکے ،یہ بات صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات اور چیئرمین ڈسٹرکٹ واش کور کمیٹی مہر اعجا زاحمد اچلانہ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام ضلع کی 6یونین کونسلوں میں ٹوائلٹ بلاکس کی فراہمی کے سو فی صدٹارگٹ کے حصول پر دیہی کمیٹیوں کے اراکین میں اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ پنجاب کے 3360گاؤ ں میں کھلے عام پاخانے سے اجتناب کے لیے اپنی مدد آپ اور شراکتی بنیادوں پر ٹوائلٹس بلاکس کی تعمیر کا عمل پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت جاری ہے جس کا بنیادی مقصدبچوں کو ڈائریا،پولیو ایسے امراض سے محفوظ رکھنا ،صاف ستھرئے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانااور پیشگی حفاظتی اقدامات کے ذریعے صفائی کے نظام کو بہتر بنا کر بیماریوں سے محفوظ رہنا ہے جس کے لیے حکومت پنجاب صوبے بھر میں منظم بنیادوں پر اقدامات عمل میں لارہی ہے اور پاکستان اپروچ ٹوٹل سینٹیشن پروگرام اسی سلسلہ کی عملی کڑ ی ہے۔تقریب سے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد افضل تارڑ ،سی ڈی او حسین غفور ،ملک سیف اللہ ،فرخ رضانے خطاب کرتے ہوئے ضلع لیہ کو او ڈی ایف فری بنانے کے لیے مرحلہ وار بنیادوں پر یونین کونسلوں میں ویلیج واش کمیٹیوں کے ذریعے کام کیا جارہا ہے جس کے تحت لیہ کی تین یونین کونسلوں میں پہلے مرحلے میں جبکہ دوسرے مرحلے میں تین یونین کونسلوں کے 67مواضعات میں 72کیمونٹی ریسورس پرسن ،واش کلب کے ذریعے بھر پور آگاہی کے تحت 1845اپنی مدد آپ کے تحت جبکہ 115شراکتی بنیادوں پر ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر کا عمل مکمل کرکے ان یونین کونسلوں میں سو فی صد ٹارگٹ کا حصول ممکن بنا لیا گیا ہے۔بعدازاں صوبائی وزیر مہر اعجا ز احمد اچلانہ ،وائس چیئرمین مہر نور محبوب میلوانہ ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد افضل تارڑ نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمد خان ،ڈی ڈی سماجی بہبود ظفر اقبال کھارا،ایس ڈی او فتح اللہ درانی،کیمونٹی ممبران مہر بشیر احمد تھند ،نذیر احمد خان،حاجی عبداللہ عزیز ،محمد عرفان ،مہر خادم تھند،جلال الدین ،ملک رمضان،اشتیاق احمد،مقبول احمدودیگرمیں شیلڈز اور سر ٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔