لیہ(صبح پا کستان )کشمیر پاکستان کی شہ رگ قائد کا فرمان ،یوم یکجہتی کشمیر پر مبنی تقاریر ،ملی نغمے ،نظمیں اور ثقافت سے متعلق خوبصورت ٹیبلوگورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول لیہ میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش کیے گئے ،وفاقی ،سیاسی اور سفارتی سطح پر کشمیر کی آزادی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ،انشاء اللہ کشمیر ی عوام اپنی جد و جہد آزادی میں ضرور کامیا ب ہونگے ۔
ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول لیہ میں بھی ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان نے کیا ،تقریب کے دوران سکول کی اساتذہ کرام اور طالبات نے یکجہتی کشمیر پر مبنی تقاریر ،ملی نغمے ،نظمیں پیش کیں،تقاریر کے دوران کشمیر ی عوام پر ہونے والے ظلم و ستم اور بر بریت کو اجاگر کیا گیا اور آزادی کی خاطرہزاروں قیمتی جانیں قربان کرنے والے کشمیری نوجوانوں کی بھر پور حمایت کی گئی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان خان نے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کہا کہ نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کو روکنے اور ان کی آزادی کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے سیاسی ،وقاقی اور سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں انشاء اللہ جلد ہی کشمیریوں کی جد وجہد آزادی رنگ لائے گی ، تقریب کے دوران کشمیر کی ثقافت کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیے گئے ،ڈی ایس پی صدر سرکل طاہر عباس گیلانی ،ایس ایچ او سٹی شاہد رضوان ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق ،انچارج سکیورٹی مزمل حسین ،سکول کی اساتذہ و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھیں ،تقریب کے اختتام پر قومی ترانہ پڑھا گیا ،تقریب کے شرکا ء احترام کھڑے ہوئے جبکہ ڈی پی او نے قومی ترانہ پر سلام پیش کیا،قبل ازیں سکول کی پرنسپل مسز راشدہ اشرف و دیگر نے رانا طاہر رحمان خان کی سکول آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا ۔