لیہ (صبح پا کستان )یوم پاکستان ملی جوش جذبے سے منانے کے لیے تقریب ڈسٹرکٹ پبلک سکول گرلز ونگ میں منعقد کی جائے گی۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس گرلز ونگ طاہرہ ذوالفقار ،بوائز ونگ غلام عباس بخاری،اے ڈی کالجز ساجد حسین رونگھہ،ڈی او تعلیم توکل حسین،سی او ایم سی چوہدری شفیق ودیگر موجو د تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تقریب کا آغاز صبح 8:30بجے پرچم کشائی سے ہوگاجبکہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے بوائزسکاوٹس سلامی پیش کریں گے۔تقریب میں یوم پاکستان کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلواور تقاریرپیش کی جائیں گی۔تقریب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی حافظ جمیل احمداور ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ خطاب کریں گے۔اسی طرح یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع بھر کے ہائی سکولوں میں تقریبات منعقدہوں گی۔