لیہ(صبح پا کستان )ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور آئند ہ بھی شرافت کی سیاست کرتے رہیں گے ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ بخاری نے یونین کونسل چک نمبر 172میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں شرافت کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ۔سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب کو محرومیوں سے نکالنے کے لئے جنوبی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں جنوبی پنجاب میں کئی میگا پروجیکٹ پر کام مکمل ہو چکا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے ملک میں سڑکوں کے جال بچھا دئیے ہیں ۔ملک کے ایسے دیہاتوں میں بجلی فراہم کی گئی ہے ۔جہاں بجلی کا تصور خواب لگتا تھا ۔انھوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے اجراء سے لاکھوں غریب اور نادار لوگوں کا مفت علاج ہو رہا ہے سینکڑوں نئے گرڈ اسٹیشن بنائے گئے ہیں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بجلی کے کارخانے لگائے گئے ۔کسانوں کو کھادوں پر اربوں روپے کی سب سڈی دی گئی ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مسلسل جدوجہد کی گئی کراچی کے امن و امان کو بحال کیا گیا ۔میٹرو بس اور اورنج ٹرینیں چلائی گئیں بے روز گاروں کو روز گار دلایا گیا ۔بلاسود قرضوں کا اجراء کیا گیا ۔ضلعی سطح پر یونیورسٹیاں بنائی گئیں درجنوں میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا گیا ہونہار طلباء و طالبات میں لاکھوں لیپ ٹاپ مفت تقسیم کئے گئے ۔طلبا ء و طالبات کو اربوں روپے کے وظائف دئیے گئے ۔سید ثقلین شاہ بخاری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو جس قدر ریلیف دیا اس کی مثال گزشتہ ستر سالوں میں نہیں ملتی انھوں نے کہا کہ جولائی 2018 ء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ملک کی عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستانی قوم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر امیدواروں کو کامیاب کرائے گی ۔