لیہ{صبح پا کستان }بلدیہ کی غفلت اور نا اہلی کے سبب ہاءوسنگ کا لونی 2 سمیت شہرکے گلی محلے گندگی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر بنتے جا رہے ہیں ۔ متعفن فضا نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے اگر بلدیہ کے ذمہ داروں نے گندگی اٹھا نے اور صفائی نہ کرانے کی طرف تو جہ نہ دی تو وبائی امراض کے پھیلنے کا اندیشہ ہے ۔
لوگ پہلے ہی کورونا واءرس سے خوف زدہ ہیں اوپر سے بلدیہ کا صفائی عملہ شہر کی صرف وی آءی پی موومنٹ والی چند مخصوص سڑ کوں کی صفاءی ستھراءی میں لگا رہتا ہے جب کہ شہر کے دیگر علاقوں میں صفاءی کی صورت حال ابتر ہو تی جا رہی ہے ۔ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ڈیرہ غازیخان میں کمشنر کے حکم پر شہر میں جراثیم کش سپرے ہو رہا ہے جب کہ لیہ شہر کے گلی محلے کوڑا کرکٹ کا ڈھیر بنتے جا رہے ہیں ۔ افسوس کی بات ہے کہ بلدیہ کے ذمہ داروں کو کئی بار توجہ ہاوسنگ کا لونی 2 میں صفائی کی ابتر صورت حال کی طرف دلائی گئی مگر وعدے کے با وجود صورت حال ابتر سے ابتر ہو تی جا رہی ہے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شہر میں بلدیہ کی طرف سے کءی بار کلین اینڈ گرین مہم چلاءی گءی جس پر لا کھوں کروڑوں کے اخراجات بھی ہو ءے ہوں گے مگر کڑوا سچ یہ ہے کہ شہر نہ تو کلین ہوا ہے اور نہ ہی گرین ۔۔
پروفیسر آ غا شاہ ، انجم صحرائی ، چوہدری اشرف تبسم سمیت شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، ایڈ منسٹریٹر بلدیہ اور دیگر ذمہ داران سے نوٹس لینے اور ہاءوسنگ کا لونی 2 میں اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے