لیہ(صبح پا کستان ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین لیہ میں پی پی ایل اے کا ہنگامی اجلاس ڈویڑنل جائنٹ سیکرٹری پی پی ایل اے ڈیرہ غازیخان صبیحہ ہاشمی کی زیر صدارت ہوا جس میں تمام سٹاف نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شمولیت کی اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن ،ڈائریکٹر جنرل ڈی پی آئی کالجز کی طرف سے پنجاب بھر کے اساتذہ کے نام ہتک آمیز مراسلے کی پرزور مذمت کی گئی رخصت اتفاقیہ کی بندش عائد کرنے کی مخالفت کی گئی ،صبیحہ ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کالج اساتذہ کے حقوق کے لیے پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچر ر ایسویسی ا یشن کے پلیٹ فارم سے جدوجہدجاری رکھی جائے گی،پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچر ر ایسویسی ا یشن پروفیسر اینڈ لیکچرز کے حقوق جس میں ون سٹیپ اپ گریڈیشن ،ٹائم سکیل ،پے پروٹیکشن ،اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ایسے مطالبات منظور کرانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔اجلاس میں کالج اساتذہ کے خلاف مختلف رویوں و پابندیوں کی بھی مذمت کی گئی۔کالج اساتذہ کے جائز حقو ق کے لیے ہر قسم کی تگ و دو کی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی پی ایل اے کی کال کی حمایت میں روزانہ سیاہ پٹیاں باندھ کر تدریسی فرائض سرانجام دیئے جائیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی پی پی ایل اے کے طے شدہ شیڈول کے مطابق انجام دیا جائے گا۔