لیہ( صبح پا کستان )دور دراز دیہی علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد حکومت پنجاب کا شہریوں کو درپیش مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کو ممکن بناناہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنربابربشیر نے تحصیل کمپلیکس چوبارہ میں منعقدہ کھلی کچہری کے موقع پر کہی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر رحمان موجودتھے۔کھلی کچہری میں اے ڈی سی آر فخرالاسلام ڈوگر ،اے سی چوبارہ کاشف نواز،ڈی ایم او ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،چیئرمین ایم سی چوبارہ مظہرعباس خان مگسی،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،کیمونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حسن غفور،تحصیل دار محال محسن عباس بخاری و مصطفی کریم ،ڈی ایف او طارق سنانواں ،ڈی ڈی واٹر مینجمنٹ مہرریاض کلاسرہ ویگر افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے محکمہ ریونیو،تعلیم ،زراعت سے متعلقہ مختلف اجتماعی و انفرادی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں جن کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنرو ڈی پی او نے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں مہرعبدالحمید وایرڑنے بعض اجتماعی مسائل پیش کیے ۔ڈپٹی کمشنربابربشیرو ڈی پی او راناطاہر رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق تحصیلوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور انتظامیہ کے درمیان فاصلوں کو ختم کرنا اور اُن کے درمیان بیٹھ کر ان کے مسائل کا فوری کرنا ہے تحصیل چوبارہ میں کھلی کچہری کا انعقاد اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے کہ آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر ہی حل ہو سکیں ۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مہم انتظامات کے جائزہ کے لیے صابرآبادسنٹر کے معائنہ کے دوران انچارج غلام مرتضی بودلہ کی غیر حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے جواب طلبی کرنے کی ہدایت کی اور انتظامات ،پلنتھ ،بیٹھنے کی جگہ ودیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔