لیہ (صبح پا کستان )یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ذریعے ان کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنا ہے اور جدوجہد آزادی کے لیے کشمیری بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے حوصلے بلندرکھنا ہے ۔یہ بات مقررین نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ریلی میں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ ،چیئرمین ایم سی لیہ حافظ جمیل احمد،اے ڈی سی آرنعیم اللہ بھٹی،یوسی چیئرمینوں احمد حسن کلاسرہ،اسلم ارشد سیہڑ،کونسلرزظفر اقبال،تسلیم خان،عبدالعزیزکھوکھرکے علاوہ سیاسی وسماجی کارکنوں اور شہریوں نے شرکت کی۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لیہ میں انجمن تاجران اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بھی کشمیری عوام کے ساتھ کے ساتھ اظہار یکجہتی لے لئے ریلیاں نکالی گئیں اس کے علاوہ ضلع کے دیگر شہروں کوٹ سلطان ،کروڑ لعل عیسن ،چوبارہ ،فتح پورمیں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور جدوجہد آزادی کی حمایت کے لیے ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے کشمیریوں کی قربانیوں اور قابض بھارتی افواج کے ظلم کے خلاف نعرے درج تھے کے بینرز وپلے کارڈ اٹھارکھے تھے۔