لیہ( صبح پا کستان ) کروڑ پولیس کی چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کاروائی ،04کمر عمر بچے بھٹہ پر محنت مزدوری کرتے ہوئے بازیاب ،ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق تھانہ کروڑ پولیس چائلڈ لیبر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ڈی پی او لیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کروڑ امتیاز علی کھتران نے اپنی پولیس ٹیم سب انسپکٹر محمد یونس و دیگر پولیس اہلکاران کے ہمراہ چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مختلف بھٹہ خشت پر ریڈ کیا ،جس کے نتیجہ میں 04کم عمر بچے بازیاب کیے جن سے بھٹہ مالکان جبری مشقت کا کام لے رہے تھے چائلڈ لیبر ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 04الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ایس ایچ او کروڑ کا کہنا ہے کہ بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کی حفاظت کیلئے لیہ پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے