لیہ(صبح پا کستان )کنبے کی احسن تربیت کی بروقت ادائیگی ہی اصل کامیابی ہے ۔اولاد کی اخلاقی تربیت سے ہی معاشرے میں امن پیداہوتا ہے ۔چھوٹے کنبے کی افادیت و آگہی کے لیے علماءکرام کی معاونت ناگریز اہمیت کی حامل ہے۔ یہ بات اے ڈی سی جی اشفاق احمدسیال نے ڈی سی کمیٹی روم میں کثیرالجہتی پاپولیشن ویلفیئرپروگرام میں اسلام اور ذمہ دار والدین کے عنوان سے منعقدہ نشست کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،ڈاکٹر مزمل کریم،ڈی ڈی پاپولیشن جاوید اشرف ،سوشل موبلائرزمہرنوید،مہرمحمداقبال سمرا،علماءکرام،سول سائٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول نے معاشرے میں والدین کے کردار،بڑھتی آبادی کے پچیدہ مسائل،پاپولیشن ویلفیئرکے زیر اہتمام معلوماتی سنٹر ماں بچے کی بہتر صحت بارے آگہی،بہبود آبادی کے لیے سرجری کیمپس ،فیملی کلینکس،تعلیمی اداروں میں آگہی لیکچر، ،فلاحی مراکزصحت کے ذریعے فراہم کردہ سہولیا ت،معلومات کی فراہمی کے لئے منعقدہ 15کاونٹر سے آگہی سیشن،خاندانی منصوبہ بندی کے لیے علماءکرام کا کردار،شرح آبادی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اے ڈی سی جی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آبادی اور مسائل میں توازن رکھنے کے لیے علماءکرام اپنا موثر کردار کریں جس پر علماکرام نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اے ڈی سی جی نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی کاوشوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ معاشرے کے تمام نمائندہ طبقات بالخصوص مذہبی طبقہ کی معاونت کے حصول سے بھر پور آگہی مہم چلائی جائے تاکہ وسائل کے مطابق آبادی کی شرح کو ممکن بنا کر معاشی طور پر ترقی یافتہ معاشرے کے قیام کو ممکن بنایا جاسکے