لیہ ( صبح پا کستان )منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کا فرض ،لیہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے ، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے لیہ پولیس تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے ،ڈی پی او لیہ ، نوجوان نسل کومنشیات سے بچانے کیلئے لیہ پولیس کے اقدامات قابل تحسین ہیں ،پرنسپل خالد محمود،کامرس کالج لیہ میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک ۔
تفصیلات کے مطابق کامر س کالج لیہ میں منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ،سیمینار میں پرنسپل کالج خالد محمود ،وائس پرنسپل ڈاکٹرگل عباس،کالج کے دیگر اساتذہ کرام ،ڈی ایس پی صدر طاہر گیلانی ،ایس ایچ او صدر محمد اکرم ،ایس ایچ او سٹی ،سب انسپکٹر ارسلان ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق کے علاوہ طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لیہ نے کہا کہ منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کا فرض ہے ،لیہ پولیس اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے ، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے لیہ پولیس تمام وسائل برؤے کار لا رہی ہے،پرنسپل کالج خالد محمود ،وائس پرنسپل ڈاکٹر گل عباس نے منشیات کے خلاف آگاہی سیمینار ،واک اور منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں کو سراہا اور اسے قابل تحسین اقدام قرار دیا ،تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام کیاگیا ،ڈی پی او لیہ نے پرنسپل ،وائس پرنسپل ،ڈی ایس پی کے ہمراہ کامرس کالج سے کالج چوک تک انسداد منشیات واک بھی کی جس میں کالج کے طلبا ء بھی شریک تھے ،سیمیناراور واک کے اہتمام لیہ پولیس کی طرف سے کیا گیا ۔