لیہ(صبح پا کستان )سربراہ تحریک بحالی سیلاب زدگان سید ناصر عباس شاہ نے کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف اندراج مقدمہ کا اعلان کردیا ،انہوں نے کہا کہ سیاسی دکانداری چمکانے والے ناعاقبت اندیش سیاستدانوں نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے ملکی مفادات کا سودا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں پانی و بجلی کا بحران شدید صورت اختیار کرتا جارہا ہے جس کی وجہ سے نشیبی علاقہ کی عوام مشکلات کا شکار ہے ،انہوں نے کہا کہ جہاں پانی کے بحران سے ملک نکلے گا وہیں سیلاب کے دوران ہونے والے اربوں روپے کے خسارے سے بھی بچا جاسکتا ہے اور کالا باغ ڈیم کے بننے سے ملک میں سستی بجلی کی بھی پیداوار ہوسکتی ہے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے سیاستدان انڈیا کے ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں ہمارا دشمن انڈیا اپنے ملک میں ڈیموں کی تعمیر پر مسلسل کوشش کررہا ہے جبکہ ہمارے ملک کے مفاد کا حامل کالاباغ ڈیم کی مخالفت کرنے کیلئے ہمارے ہی لوگوں کو سامنے لارہا ہے جو اپنے ملک کی دشمنی میں ذاتی مفادات کو ترجیح دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملہ پر کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرنے والے سیاستدانوں و لوگوں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست تحریک بحالی سیلاب زدگان کے پلیٹ فارم سے دے رہے ہیں اگر ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔