لیہ( صبح پا کستان )ڈی پی او لیہ کی زیر صدارت پولیس لائن میں بسلسلہ ماہ رمضان میٹنگ کا انعقاد ،ماہ رمضان کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے سیکورٹی پلان کاجائزہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر مختار راجپوت کا فول پروف سکیورٹی پلان پر اظہار اطمینان ،ماہ رمضان کے مقدس ایام میں شہریوں کو بھر پو رتحفظ فراہم کیا جائے ،مساجد و امام بارگاہوں پر مامور سکیورٹی افسران و اہلکاران کو ہائی الرٹ ڈیوٹی سر انجام دینے کی سخت ہدایات ،اس ضمن کسی قسم کی غفلت ،کو تاہی براداشت ہر گزنہیں کی جائے گی
۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت کی زیر صدارت پولیس لائن میں بسلسلہ ماہ رمضان میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع ھٰذا کے ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز ،انچارج سیکورٹی،انچارج ٹریفک،انچارج ایلیٹ،محرران تھانہ جات سمیت دفتری عملہ ودیگرپولیس افسران شریک ہوئے ،دوران میٹنگ ماہ رمضان کے حوالے سے ترتیب دیے گئے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا ،ڈی پی او کو ضلع بھر کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، ڈی پی او نے دوران میٹنگ پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ماہ رمضان کے مقدس ایام میں شہریوں کو بھر پور تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ،مساجد و امام بار گاہوں پر مامور سکیورٹی اہلکاران ہائی الرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں ،ماہ رمضان میں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت ، کو تاہی بر ادشت نہیں کی جائے گی ،رمضان بازار ،خرید و فروخت کے مراکز پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے نو سر باز اورمشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ،ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت دی کہ وہ ماہ رمضان میں رش والی جگہوں پر ٹریفک کے بہاؤ کیلئے بہتر انتظامات کریں مزید یہ کہ دوران ڈیوٹی شہریوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کو بھی یقینی بنایا جائے