لیہ۔( صبح پا کستان ) حکومت پنجاب شہریوں کو شعبہ صحت میں گراں قدر خدمات مہیاکررہی ہے۔علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات دور دراز علاقوں میں مہیاکرنا اولین مقصد ہے۔وزیر اعلی جنوبی پنجاب کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات اُٹھارہے ہیں۔یہ بات معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہی۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سیدرفاقت علی گیلانی نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار علاج معالجہ کی جدید اور معیاری سہولیات دور دراز علاقوں میں مہیاکرنے کے لیے کوشاں ہے اور 45 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے ڈیجیٹل ایکسرے مشین کا افتتاح اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے جو اہلیان لیہ کو طبی سہولیا ت کی فراہمی کی جانب ایک اور اہم قدم ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا شہریوں کوجدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی جارہی ہے وزیر اعلی جنوبی پنجاب کی تعمیروترقی میں خصوصی دل چسپی رکھتے ہیں اس لیے طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی طورپر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ دوردراز پسماندہ علاقوں میں شہریوں کو ان کی دہلیز پرہی علاج معالجہ کی جدیدسہولیات مہیاہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل ایکسرے مشین سے عوام کو جدید سہولیات میسر ہوں گی اور مرض کی تشخیص میں بھی آسانی پیدا ہوسکے گی ۔سیدرفاقت علی گیلانی نے ایمرجینسی وارڈ،ڈیوٹی روسٹر کا معائنہ کیا اور بہتر صفائی،معیاری طبی سہولتوں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عیتق الرحمان خان نے ہسپتال کے انتظام و انصرام بارے بریفنگ دی۔