لیہ (صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر رفاقت علی نسوانہ نے پولنگ اسٹیشنوں پر سہولیات کے جائزہ کے لیے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ڈی پی ایس بوائز ونگ میں قائم پولنگ اسٹیشن کے معائنہ کے موقع پر پرنسپل غلام عباس بخاری نے داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی انتظامات ،فرنیچر کی فراہمی اور بجلی نہ ہونے کی صورت میں روشنی کے متبادل انتظامات کے بارے میںآگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل کو پولنگ کے روز سکول کے ملازمین کی بھی پولنگ سٹاف کی معاونت کے لیے ڈیوٹی تفویض کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایس این اے ناصرمحمود نے سی سی ٹی وی کیمروں کے بارے میں آگاہ کیااور انتخابی ضابطہ اخلاق کی آمدہ 39شکایات جن میں مانیٹرنگ افسران مظہر رسول اور انوار احمد نے پی پی 280سے چار شکایات ،امین سہیل اور فیض رسول نے پی پی 282سے بارہ شکایات ،محمد راشد اور طارق عزیز نے پی پی 283سے بارہ شکایات جبکہ مہر عبدالمجید اور محمد سلیم کی طرف سے پی پی 284میں چھ شکایات شامل ہیں کے بارے میں بتایا کہ ان سب کو متعلقہ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کے متعلقہ اہلکاروں کی معاونت سے ان شکایات کو دور کرلیاگیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے مانیٹرنگ افسران کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا۔