لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنرلیہ محمد شہباز حسین نے علی الصبح شہر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین جاگنگ ٹریک میں ایک عام شہری بن کر میونسپل کمیٹی جا پہنچے ۔ڈپٹی کمشنر نے میونسپل افسران اور اہلکاروں بارے دریافت کیامناسب جواب نہ ملنے پر حاضری ریکارڈ کی پڑتال کی۔
ڈپٹی کمشنر نے سی او میونسپل کمیٹی کو موقع پر بلا لیااوراسلم موڑ، عید گاہ روڈ، لیہ چوبارہ روڈ اور لیہ کوٹ ادو روڈ پر صفائی کا جائزہ لیا ۔انہوں نے صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے تمام میونسپل افسران اور اہلکاروں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔انہوں نے کہاکہ شہر میں صفائی اور سیوریج کا نظام ناگفتہ بہ ہے غیر حاضر اہلکاروں اور سینیٹری سٹاف کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
انہوں نے کہاکہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی ہمارا فرض ہے کام چور اہلکار ضلع چھوڑ جائیں تنخواہ صرف کام کرنے والے ملازمین کو ہی ملے گی۔انہوں نے دو دن کے اندر صفائی اور چوک شدہ سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے صحت کمپلیکس کا دورہ کیا۔انہوں نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت اور دیگر دفاتر میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ اس موقع پر موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے تمام افسران اور سٹاف کی حاضری چیک کی ۔انہوں نے کہاکہ افسران اور سٹاف بلا اجازت، پیشگی اطلاع دفاتر نہ چھوڑیں۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ اور صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او صحت کو غیر حاضر سٹاف کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناءگزشتہ رات ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ ، ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول بھی ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد شہباز حسین نے چلڈرن وارڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ریکارڈ، ادویات کی پڑتال، مختلف وارڈز کا معائنہ کیا بچوں کی عیادت کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر صائمہ بتول نے بریفنگ دی۔