لیہ .(صبح پا کستان )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان شہزاد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجینسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عثمان شہزادنے کہاکہ انسداد ڈینگی کسی ایک محکمے کی نہیں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پرمتعلقہ محکمے ڈینگی وائرس کے تدارک کیلئے تجاویز مرتب کریں ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی جیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رہنے کے لیے آگاہی دینا بہترین طریقہ ہے جسے تعلیمی اداروں میں شروع کیاجائے تاکہ طلبہ کے ذریعے انسداد ڈینگی کا پیغام گھرگھرپہنچ سکے۔اے ڈی سی جی عثمان شہزاد نے کہاکہ تمام رجسٹرڈ موبائل یو زرز اپنی اپنی ڈیوٹیاںبہترین طریقہ سے ادا کریں فیلڈ میں بوگس کارکردگی پر ایکشن لیا جائے گا۔ اجلاس میںڈی ایچ او ڈاکٹرمحی الدین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ روزانہ کی بنیاد پر7سو ایکٹویٹیز انجام دی جارہی ہیں ، 32ٹیمیں خدمات انجام دیں رہی ہیںجبکہ ضلع میں 645ہاٹ سپاٹ جس کی چیکنگ کی جاتی ہے ۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔