لیہ(صبح پا کستان)ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ آمد،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات پر گفتگو،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد کی ضلعی صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر سید نجف علی شاہ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ آئے جہاں پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت وفاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر سید نجف علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں مریضوں کی دی جانے والی سہولیات بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران پورے پاکستان کی طرح ضلع لیہ کے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں موجود ڈاکٹرز و پیرا میڈیکس،نرسسز وسپورٹنگ سٹاف نے بڑی جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دیکر لیہ کو کرونا فری ضلع کا درجہ حاصل کیا ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ینگ ڈاکٹرز ہی متاثر ہوئے ہیں لیکن ڈاکٹرز نے اپنی ڈیوٹی کو نبھانے کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی بلکہ اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر ہسپتال میں آنے والے مریضوں کا علاج معالجہ کیا ابتدائی طور پر ینگ ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹ مکمل طور پر مہیا نہ کی گئیں لیکن ہسپتال انتظامیہ اور ہماری ایسوسی ایشن کی طرف سے ہمارے ینگ ڈاکٹرز کو ان کی اپنی جان کی حفاظت کیلئے حفاظتی کٹس و دیگر سامان مہیا کیاگیا،انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے علاوہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آنے والے مریضوں کو ینگ ڈاکٹرز ودیگر عملہ نے ان کے علاج معالجہ کیلئے دن رات خدمات دیکر قومی فریضہ نبھایا ہے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی نے ینگ ڈاکٹرز کے ضلعی صدر ڈاکٹر نجف شاہ اور وفد میں آنے والے دیگر ڈاکٹرزچیئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر شاہد، ڈاکٹر مبشر نعمانی،ڈاکٹر راشدکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی خدما ت کو سراہا اور کہا کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کے اصل مسیحا ینگ ڈاکٹرز ہیں سینئر ڈاکٹرز تو بعد میں آتے ہیں سب سے پہلے ان کا علاج معالجہ ینگ ڈاکٹرز ہی کرتے ہیں آج کے ینگ ڈاکٹر کل کے سینئر ڈاکٹرز بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے ا ن کی خدمات کو ہر فورم پر اعتراف کیا جانا ضروری ہے تاکہ یہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے ادا کریں ۔
ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمدنے بھی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمان فرید ی سے پریس کلب میں اُن کی خوشدامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر سنیئرصحافی مقبول الہی،اظہرحسین زیدی،احسن باجوہ،جاویدلودھی بھی موجود تھے۔