لیہ (صبح پا کستان )حکومت پنجاب کی کسانوں کو گندم کی خریداری کے لیے فراہم کردہ سہولیات پر عمل درآمد تمام متعلقہ اداروں کی کی ذمہ داری ہے ۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پنجاب وحیداختر انصاری نے گند م خریداری مرکز چوبارہ اور صابر آباد کے معائنہ کے موقع پر کہی۔ڈی جی سوشل ویلفیئرنے سنٹرزپر ریکارڈ کی پڑتال کی۔وصول کردہ درخواستوں کا ڈیٹامرتب کرنے اور باردانہ فراہمی کے شیڈول کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی ایف سی زاہد پرویز نے محکمہ خوراک کے تحت خریداری کے اہداف ،باردانہ کی موجودگی اور فراہمی شیڈول کے بارے میں بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ چوبارہ سنٹرپر2520کاشتکاروں جبکہ صابر آباد سنٹرپر2168کاشکاروں نے باردانہ کے حصول کے لیے درخواستیں دی ہیں۔ڈی جی سوشل ویلفیئرکے ہمراہ ڈی ایم او مظفر مختار ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق احمد،سوشل ویلفیئرآفیسر ظفر اقبال کھارا،ای اے ڈی اے محمد طاہر ہمراہ تھے۔