لیہ( صبح پا کستان )ڈی ایس پی صدر خالد محمود کااسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیارکے ہمراہ ضلع کے مختلف بھٹہ خشت کا وزٹ ،جبری مشقت اورچائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے لیہ پولیس کی جانب سے اقدمات عمل میں لائے جا رہے ہیں بھٹہ خشت کے مالکان جو ایسے جرائم میں ملوث ہیں ان کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی کی جائے گی ، ڈی ایس پی صدر لیہ ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی صدر سرکل خالد محمود نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیار کے ہمراہ جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے ضلع کے مختلف بھٹہ خشت کا وزٹ کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مالکان کا کم عمر بچوں مزدوری یا مشقت کا کام لیناایک جرم ہے جبری مشقت اورچائلڈ لیبر پر حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود اگر بھٹہ مالکان نے کمر عمر بچوں سے مزدوری مشقت کا کام لیا تو ایسے بھٹہ مالکان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی لیہ پولیس کی جانب سے جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں ۔