لیہ(صبح پا کستان)پیٹرولنگ پوسٹ نواں کوٹ کی سالانہ کارکردگی بارے بتاتے ہوئے انچارج پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر منیر حسین نے بتایا کہ پٹرولنگ پوسٹ نواں کوٹ نے پورے سال کے دوران مختلف مقدمات کے 49مقدمات درج کئے 1838بلانمبری،بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل تھانے میں بند کئے 39مستقل و عارضی ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرایا،120گاڑیوں کو ریفلیکٹر لگائے گئے انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل و موٹر سائیکل رکشوں کو چلانے والے کم عمر 9ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی سنگل لائٹ چلانے والے 6ٹریکٹر کو تھانوں میں بند کیا گیا،اور ایک ایکسیڈنٹ پر کاروائی کی گئی، پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے اپنی بیٹ میں 344لوگوں کی کال پر ان کی امداد کی گئی انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس ضلع لیہ کی عوام کے جان مال کی حفاظت اور عوام کا پولیس پر اعتماد کو بہتر کرنے کیلئے اپنی ڈیوٹی احس طریقے سے سرانجام دے رہی تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوجائیں اور وہ پولیس کو اپنا حقیقی محافظ سمجھیں۔انچارج نواں کوٹ پٹرولنگ پوسٹ سب انسپکٹر منیر حسین نے کہا کہ پٹروکنگ پوسٹ اپنی ایس او پی کے مطابق اپنی حدود میں جرائم کی روک تھام کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس کیلئے پوسٹ پر تعینات عملہ ایڈمن کاشف مجید اے ایس آئی و دیگر بہتر انداز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں