لیہ(صبح پا کستان)پولیس کے خلاف انجمن تاجران کاظمی چوک کے تاجر وں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کروڑپولیس و سی آئی اے سٹاف کاظمی چوک کے تاجروں میں خوف ہراس پھیلا کر ہمارے کاروبار کے دشمن بن چکے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا نقصان ہو رہا ہے،انجمن تاجران کاظمی چوک کے صدر رانا غلام عباس ،جنرل سیکرٹری نور علوی ،طاہر امین،غلام حسین،سوہنا خان ،عالم شیر ،امان اللہ،حاجی مشتاق احمد محمد عمر،میاں رفیق،ڈاکٹر محمود،اللہ رکھا،پرویز،عبید خان،عارف خان،شفیق احمد ،عبدالغنی،سجاد علی و دیگر نے کہا کہ اپنے حق کیلئے آواز اٹھانا اور پر امن احتجاج جرم نہیں، پولیس اور بھٹی برادران کے تنازعہ میں پولیس ہمارے کاروباروں کی دشمن بن چکی ہے یہاں اے ایس آئی عطا میراں اور تھانہ کروڑ کی پولیس نے کاظمی چوک میں دہشت و خوف کی فزا پیدا کردی ہے دکانوں کو زبر دستی بند کروانا معمول بنا لیا ہے تھانہ کروڑ میں جھوٹ کی بنیاد پر درج کی گئی ایف آئی آر کو بنیاد بنا کر دکانداروں کو گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیکسوں سے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ملتی ہیں ہمارے ملازمین ہمارے حکمران بن کر ہمیں دھمکا رہے ہیں پولیس ہمیں جینے کا حق دے ہمیں تنگ نہ کیا جائے ہمیں پر امن رہنے دیا جائے دہشت و خوف کی فضاء کا خاتمہ کیا جائے،تاجروں نے ڈی پی او لیہ رانا طاہر رحمان سے مطالبہ کیا ہے کہ کاظمی چوک پر ہونے والے واقعات کی کسی بھی ایماندار پولیس آفیسر سے انکوائری کروائی جائے اگر انکوائری کے دوران کاظمی چوک کے تاجر قصور وار ہوں تو ہم سزا بھگتنے کیلئے تیار ہیں اگر اس سارے وقوعہ میں قصور اے ایس آئی عطاء میراں و دیگر پولیس والوں کا ہوتو ان کو محکمانہ سزا کے ساتھ ساتھ قانونی کے مطابق سزا دی جائے