لیہ {صبح پا کستان} پولیس کار کردگی ماہ اکتوبر،ڈی پی او لیہ سید علی رضا کی پریس کانفرنس،28لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ (بھیڑ بکریاں ،گائے ،موٹر سائیکل ،کار و دیگر سامان )برآمد ،منشیات18کلو گرام چرس ،919لیٹر شراب ،500لیٹر لہن ،اسلحہ ناجائز پسٹل 23عدد برآمد ،برآمدہ مسروقہ مویشی ،کار ،موٹر سائیکل ،نقدی مالکان کے حوالے ،عوام الناس کے مال و جان کے تحفظ کےلئے آئندہ بھی بھر پور اقدامات عمل لائے جائیں گے۔ڈی پی او لیہ ،لیہ پولیس کی شاندار کار کردگی پر ممبر قومی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ کا خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق لیہ پولیس کی ماہ اکتوبر کی قابل ستائش کار کردگی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ سید علی رضا کی زیر صدارت پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ،اےم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ بھی ہمراہ تھے،ڈی ایس پیز ،ایس ایچ او ز ،تفتیشی افسران ،میڈیا نمائندگان،مدعی مقدمات اورکثیر تعداد میں شہری پریس کانفرنس میں موجود تھے،ڈی پی او لیہ نے لیہ پولیس کی ماہ اکتوبر کی کار کردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتلایا کہ ماہ اکتوبر میں 28لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا جس میں ایک کار ،08موٹر سائیکل ،38بھیڑ بکریاں،نقدی و دیگر سامان شامل ہے جبکہ منشیات کے 34مقدمات درج کر کے ملوث منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جن سے 18کلو گرام چرس ،02کلو گرام بھنگ ،919لیٹر شراب اور 500لیٹر لہن برآمد ہوئی ،اسلحہ ناجائز کے 26ملزمان گرفتار کرکے 23پسٹل ،03رپیٹر رائفل برآمد کر لی،جواری گرفتار کرکے داﺅ پر لگی رقم 12420/-روپے برآمد کر لی ،اس کے علاوہ 10اے کیٹگر ی ،34بی کیٹگر ی کے ملزمان اشتہاری اور 32عدالتی مفرور بھی گرفتارکیے،
ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ نے ڈی پی او لیہ سید علی رضاکی قیادت میں لیہ پولیس کی شاندار کار کردگی پر خراج تحسین پیش کیا ،ڈی پی او لیہ نے برآمدہ مسروقہ نقدی ،مویشی ،کار ،موٹر سائیکل اصل مالکان کے حوالے کی جبکہ شہریوں کے طرف سے ڈی پی او کو ہار پہنائے گئے،صحافیوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں ڈی پی او لیہ نے کہا کہ لیہ پولیس جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف متحرک ہے ،صحافی حضرات معاشرے میں ہونی والی سماجی برائیوں اور جرائم کی نشاند ہی کریں،پولیس کی طرف سے فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔