لیہ( صبح پا کستان )ریفریشرتفتیشی ٹریننگ کورس کے دوران ماہر انسٹرکٹرز کی بدولت بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ،کورس کے دوران تفتیش میں ہونے والی بہت سی عمومی غلطیوں کا پتہ چلا ۔ان خیالات کا اظہارریفریشر ٹریننگ کورس میں شریک پولیس افسران نے کیا
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں تفتیشی افسران کیلئے جاری تیسرا ریفریشر ٹریننگ کورس اختتام پذیر ہو گیا ہے ،کور س کے مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ رانا طاہر رحمان خان نے پاس آؤٹ ہونے والے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیں،رانا طاہر رحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی صورت میں ملزم کا حلیہ،وقت وقوعہ ،سائنٹیفک شہادتیں بہت اہمیت کی حامل ہیں بوقت اندراج مقدمہ ان کو ذہن میں رکھنا ہے ،پولیس افسران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریفریشر ٹریننگ کورس کے دوران ماہر انسٹرکٹرز کی بدولت بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ،کورس کے دوران تفتیش میں ہونے والی بہت سی عمومی غلطیوں کا پتہ چلا ۔تقریب میں انسپکٹر طاہر شبیر ،انسپکٹر لیگل منظور بھٹی ،ریڈر شفقت اللہ ،او ایس آئی ارسلان سکندر ،ترجمان لیہ پولیس اسامہ مشتاق و دیگر موجود تھے۔